الہ آباد، 20؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )صوبے میں اقتدار کی منتقلی کے ساتھ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سلاٹرہاؤس کو بند کرنے کی بیان سے سکتے میں آئی میونسپل بورڈ انتظامیہ نے اتوار کی رات کریلی پولیس کی موجودگی میں اٹالا اور نینی چکدوندی محلے میں معیار کے خلاف چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بند کرا دیا ہے ۔شہر میں اٹالا کے ساتھ رام باغ اور نینی سلاٹرہاؤس کو بند کرنے کا حکم این جی ٹی پہلے ہی دے چکا ہے۔مئی 2016میں نیشنل گرین ٹریبو نل کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے مذبح کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔غورطلب ہے کہ ریاست میں 250سے زیادہ غیر قانونی سلاٹرہاؤس کی نشان دہی کی گئی ہے ، جنہیں میونسپل بورڈ کے افسران کاغذ پر بند بتا رہیں ہے۔قابل ذکرہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی غیر قانونی طور پر چل رہے مذبح کو حکومت بنتے ہی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسی ضمن میں حلف برداری کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مذبح کو بند کرانے کے اعلان کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔اس کے فورا بعد میونسپل بورڈ انتظامیہ اتوار کی رات حرکت میں آ گئی ۔کارپوریشن کے مویشی افسر ڈاکٹر دھیرج گوئل اپنے ماتحت افسران کی ٹیم کے ساتھ پہلے کریلی تھانہ پہنچے اور وہاں سے پولیس فورس لے کر اٹالا میں واقع سلاٹر ہاؤس پہنچے اور مذبح کے صدر دروازے پر تالا لگا دیا۔اس کے بعد نینی میں وا قع سلاٹربند کر دیا، جبکہ اس سے قبل میونسپل بورڈ انتظامیہ کاغذ پر انہیں بند دکھا دیا تھا، لیکن اب تک وہ روزانہ تقریبا 90کی صلاحیت کے برعکس اٹالا سلاٹر ہاؤس میں 300 جانور قربان کئے جاتے تھے ۔میونسپل حکام نے دعوی کیا ہے کہ رام باغ میں جانور نہ کاٹے جائیں ،اس کے لیے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔